فیصل آباد میں سات روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیرہوگئی

123
polio-free Punjab
polio-free Punjab

فیصل آباد۔ 04 مارچ (اے پی پی):ضلع میں سات روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیرہوگئی۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے مہم کے آخری روز ریویو اجلاس کی صدارت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفندیار،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عظمت عباس اور دیگر افسران موجود تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے15 لاکھ 45ہزار 902 بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے مہم کے دوران کسی وجہ سے گھروں میں نہ موجود بچوں کو تلاش کرکے قطرے پلانے کی ہدایت کی۔