24.4 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد میں ٹیکسٹائل کے جدید ترین ادارے کئی بین الاقوامی برانڈز...

فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کے جدید ترین ادارے کئی بین الاقوامی برانڈز کیلئے مصنوعات تیار کر رہے ہیں،ترجمان پٹیا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں ٹیکسٹائل کی ترقی کپاس کی پیداوار سے منسلک ہے جبکہ فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کے بعض جدید ترین ادارے کئی بین الاقوامی برانڈز کیلئے مصنوعات تیار کر رہے ہیں لیکن شہر کے ہزاروں چھوٹے اور درمیانے درجے کے یونٹس پرانی ٹیکنالوجی کی وجہ سے اپنی مصنوعات عالمی منڈیوں میں متعارف نہیں کرا سکے۔

پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کی پائیدار ترقی کیلئے ویلیو ایڈیشن کے ساتھ ساتھ موجودہ درآمدات کی مقامی طو رپر تیاری کیلئے بھی جامع اور طویل المیعاد منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کو پاکستان کی معیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے جبکہ ملک کی ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات میں فیصل آباد کا حصہ 55 فیصد سے بھی زائد ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمارے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی کی طرف جانا ہوگا تاکہ عالمی منڈیوں میں پاکستان کے حصے کو بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت بنگلہ دیش جیسا ملک دوسرے ملکوں سے کپاس درآمد کر کے پاکستان سے زیادہ زرمبادلہ کما رہا ہے اور یہ صورتحال ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے لہٰذا ہمیں بھی ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ٹیکسٹائل کی برآمدات کیلئے مشینری اور ڈائز اینڈ کیمیکلز سمیت دیگر بہت سی مصنوعات درآمد کی جاتی ہیں ہمیں ان کی مقامی طور پر تیاری کیلئے بھی منصوبہ بندی کرنا ہو گی تاکہ درآمد و برآمد کے فرق کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح ٹیکسٹائل کے شعبہ کی کئی ذیلی صنعتیں ترقی کر سکیں گی جن سے اندرون ملک روزگار کے نئے مواقع پیدااور ایکسپورٹس میں اضافہ ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517827

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں