22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر52 سالہ شخص قتل

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر52 سالہ شخص قتل

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 09 اگست (اے پی پی):پولیس تھانہ مدینہ ٹاؤن فیصل آبادکے علاقہ گٹ والا کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکو ؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 52 سالہ شخص محمد یونس ولد غلام محمدسکنہ تاج کالونی سرگودھا روڈ فیصل آباد کو قتل کردیااور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال مارچری منتقل کرنے کے علاوہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول محمد یونس اپنے ساتھی میاں محمد عثمان کے ہمراہ چک 68 رب سے جنازہ پڑھ کر واپس آرہاتھاکہ 2 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گٹ والا کے قریب واردات کیلئے انہیں روکاجبکہ اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کردی جس سے مقتول پیٹ میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا۔ مقتول کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔

- Advertisement -

دوران واردات مزاحمت پر قتل کے واقعہ پر ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد اور سٹی پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے سخت نوٹس لیکر متعلقہ اعلیٰ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔فیصل آباد پولیس کے ترجمان نوید احمد نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد نے ایس پی مدینہ ٹاؤن کو نامعلوم ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=379021

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں