فیصل آباد میں 2 ماڈل رمضان بازا روں کے قیام کا فیصلہ

175

فیصل آباد۔ 18 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ماہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے احکامات دے دیئے گئے ،اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی فیصل آباد میں 2 ماڈل رمضان بازا روں کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر پر قائم ماڈل رمضان بازاروں میں ہول سیل ریٹ پر اشیاء فروخت ہونگی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت اجلاس میں متعلقہ محکموں کو ٹاسکس سے آگاہ کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ماڈل بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔واش روم،پینے کا پانی،بیٹھنے کی جگہ اور صفائی کا بہتر انتظام ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ماڈل بازار میں روزمرہ استعمال کی معیاری اشیاء کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہونگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ماہ مبارک کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاء کے نرخ پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں رہیں۔