فیصل آباد میں 7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر تا 3 نومبر تک جاری رہے گی، ڈاکٹر اسفند یار

127
جڑواں شہروں میں انسدادپولیو مہم اختتام پذیر، ہدف سے 11 فیصد زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے،ڈپٹی کمشنر ز کامشترکہ جائزہ اجلاس

فیصل آباد۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اسفند یار نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں 7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے شروع ہوکر 3 نومبر تک جاری رہے گی ،جس میں پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جا ئیں گے۔ ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ قومی انسداد پولیو مہم28اکتوبر سے شروع ہوکرفیصل آباد،لاہور،راولپنڈی میں 3نومبرجبکہ دیگراضلاع میں یکم نومبر تک جاری رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں آئندہ انسداد پولیو مہم کومزید مؤثر بنانے کیلئے مائیکرو پلانز کو ڈیجیٹائزڈ کرتے ہوئے جی آئی ایس بیسڈ نقشوں کی مدد سے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگلی انسداد پولیو مہم میں ڈیجیٹائزڈ مائیکرو پلانز پر عملدرآمد کا آغاز لاہور سے کیا جائے گاجبکہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے سائنسی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے مائیکرو پلانز کی ڈیجیٹائزیشن از حد ضروری ہے کیونکہ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد مسڈ چلڈرنز کی کوریج سے متعلق لائحہ عمل تیارکرنے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ انسداد پولیو مہم کی سو فیصد کامیابی کیلئے پرعزم ہیں لہٰذا وطن عزیز کو پولیو سے پاک بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔