فیصل آباد پولیس نے رواں ماہ کے پہلے 10 روز میں 74 اشتہاریوں سمیت 465 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا

129
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

فیصل آباد۔ 10 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے رواں ماہ کے پہلے 10 روز میں 74 اشتہاریوں سمیت 465 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ قائم مقام ترجمان ملک شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں رواں ماہ کے پہلے 10روز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے74خطر ناک اشتہاریوں سمیت 63عدالتی مفروران سمیت 465 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتارکیا۔

ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 103 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے 07 کلاشنکوف ، 79 پسٹل ، 09 بندوق ،04 رائفل اور متعدد گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں 124 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 37 کلوگرام چرس ، 5 کلو گرام افیون، 12 کلو گرام بھکی اور 1229لیٹر شراب برآمدکی گئی ۔

ترجمان نے بتایا کہ جوا ء مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 40ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گیس ریفلنگ میں 38، آتشبازی میں 09،کرایہ داری ایکٹ میں 08اور ساونڈ سسٹم ایکٹ میں کے 06 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، گرفتار ملزمان کیخلاف دستیاب کریمنل ریکارڈ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔