فیصل آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے شہر میں بڑے پیمانے پر شراب فروخت کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ پولیس نے کارروائی کرکے شہر میں بڑے پیمانے پرشراب فروخت کرنے والے گروہ میں شامل ملزمان سنیل مسیح،ندیم صادق مسیح اور وسیم پہلوان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او گلبرگ عدیل چیمہ نے ا پنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والے 3 ملزمان سنیل مسیح، ندیم صادق مسیح اور وسیم پہلوان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے شراب کی 350بوتلیں اور ایک گیلن شراب برآمد کر لی گئی۔ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں شراب کی سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔