فیصل آباد پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 1.07 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی

100
Faisalabad Police
Faisalabad Police

فیصل آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے منشیات فروش گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 1.07 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بلوچنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد ریاض کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے 1070 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

تھانہ بلوچنی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ ملزم سے بیک ٹریک سورسز کے بارے میں بھی معلومات لی جا رہی ہیں۔