فیصل آباد۔ 15 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر ڈی پی او سرگودھا روڈ نے کارروائی کرکے 4رکنی مانی ڈکیت گینگ کو سرغنہ عرفان عرف مانی سمیت گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے اے ایس پی سرگودھا روڈ محسن علی نے ایس ایچ او بشارت علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گینگ سے دوران تفتیش 14 مقدمات ٹریس کئے گئے ہیں ، گینگ سے طلائی زیورات ،موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے ڈکیتی ،رابری اور سٹریٹ کرائم کی 14 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان سے طلائی زیورات ،موٹر سائیکل سمیت نقدی 22لاکھ 90ہزارروپے برآمد گئی ہے۔
ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ بھی برآمدہوا۔ گینگ تھانہ سرگودھا روڈ سمیت دیگر تھانہ جات کےمقدمات میں ملوث اور مطلوب ہے۔اے ایس پی سر گودھا روڈ نے کہا کہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے۔ بعد ازاں اے ایس پی سرگودھا روڈ نے اچھی کارکردگی پر جوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔