فیصل آباد پولیس نے ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا

147

فیصل آباد ۔ 07 مئی (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ عبد الباسط کو اس کے ساتھی اکرام سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ڈاکوؤں سے 10 مقدمات ٹریس آوٹ کئے گئے ہیں۔گرفتار ڈاکوؤں کے قبضہ سے 4لاکھ 25ہزارروپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف دستیاب ریکارڈ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔