19.7 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 اشتہاریوں سمیت...

فیصل آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 اشتہاریوں سمیت 89 ملزمان گرفتار کرلئے

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 اشتہاریوں سمیت 89 ملزمان گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں کی جانیوالی کارروائیوں کے دوران 19 اشتہاریوں سمیت 89 ملزمان گرفتار کرلئے،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے13مقدمہ کا اندراج کر کے13ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضہ سے 3کلو 750گرام چرس،2198 گرام ہیروئن اور480لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

پولیس ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 10مقدمات کا اندراج کر کے 10ملزمان کو گرفتار کیا ، ملزمان کے قبضہ 10عدد پسٹل30بورومتعدد گولیاں برآمد کی گئیں۔پولیس نے مزید کارروائیوں کے دوران 2 ریپ مقدمات میں نامزد 3، ڈکیت گینگ کے 5 قمار بازی کے 11 ملزمان جبکہ 17 عدالتی مفرور اور 12 ٹارگٹ ایفینڈر بھی گرفتار کئے۔ ڈکیت گینگ سے 6 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد برآمد کئے گئے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573956

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں