- Advertisement -
فیصل آباد۔ 19 مارچ (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 3 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
تھانہ ستیانہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےمنشیات فروش ملزم سجاد علی کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے ہیروئن 1850گرام برآمد کر لی۔تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم شہزاد علی کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے 01 کلو 150 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574434
- Advertisement -