فیصل آباد۔ 03 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے ماہ مارچ کے دوران 929 اشتہاریوں اور 39 گینگز سمیت متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا۔ ترجمان رضوان بھٹی نے بتایا کہ ریجنل پولیس فیصل آباد نے فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماہ مارچ سال 2025 کے دوران کارروائیوں میں کیٹگری اے کے262اور کیٹگری بی کے 667 مجرمان اشتہاری جبکہ کیٹگری A کے11اور کیٹگریB کے459عدالتی مفروران کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ۔
پولیس 39 خطرناک گینگز کے 98 ملزمان ارکان کو گرفتار کیا گیا جس کے نتیجے میں 331مقدمات یکسو ہوئے۔ملزمان کے قبضہ سے 14وہیکلز،211 موٹرسائیکلز،7 تولے طلائی زیور ات، 42عدد موبائل فون،34مویشی اور تقریباً1,86,16,199روپے سے زائدنقدی برآمد کی گئی ۔منشیات فروشوں کے خلاف656مقدمات درج کرتے ہوئے 667ملزمان گرفتار کیے گئے اوران کے قبضہ سے چرس301کلوگرام،آئس 5.5کلوگرام،شراب 8122لیٹر،افیون 8کلو گرام اور ہیرون 49کلو گرام برآمد کرکے پولیس تحویل میں لی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پسٹل،ریوالور467، بندوقیں 45،کلاشنکوف12رائفل 25اور 1615گولیاں برآمد کی گئیں۔
اس حوالے سے آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے مزید کہا کہ سٹریٹ کرائم بالخصوص ڈکیتی و راہزنی،ہاؤس رابری کے خاتمہ اور اس میں کمی کے لیے موثراورقابل عمل حکمت عملی اختیار کی جائے۔جرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیر ا تنگ کیا جائے اور ان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں پابند سلا سل کیا جائے۔سنگین مقدمات میں ملزما ن کی گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے۔
سی پی او فیصل آباد ڈی پی اوز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کو احکامات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیات فروشوں اور ڈیلرز کیخلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔ایس ایچ او ز اپنے اپنے علاقہ میں گشت کے نظام کو بہتر بنائیں ٹاؤن ایس پیزاور ایس ڈی پی او ز روزمر ہ کی بنیاد پر جاری کاروائیوں اورتفتیش کی پیش رفت کا جائزہ لیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578216