27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد پولیس کی کارروائی، رواں سال 2308 اشتہاری گرفتار

فیصل آباد پولیس کی کارروائی، رواں سال 2308 اشتہاری گرفتار

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے دوران 2308 اشتہاریوں کوگرفتار کیا۔ فیصل آباد پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ چار ماہ کے دوران 2308 اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ گزشتہ چار ماہ کے دوران خطرناک اے کٹیگری کے 752 اشتہاری اور بی کیٹیگری کے1556 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے 1921عدالتی مفروران بھی گرفتار کر لیے گئے۔

اشتہاری مجرمان کو قتل، ڈکیتی،رابری،چوری کے دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جن سے بھر پور گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔موثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس ضلع پولیس اور سپیشل ٹیموں کے آ پریشنز اور بہترین حکمت عملی کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھر پور طریقہ سے جاری رہے گا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593531

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں