فیصل آباد پولیس کی کارروائی، 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

119
راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو چرس برآمد

فیصل آباد۔ 24 فروری (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 14 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ سٹاف پولیس نے کارروائی کرکے 2 رکنی چور گینگ کے سرغنہ بلال جاوید کو ساتھی اویس سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان ضلع فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔

ملزمان کے قبضہ سے14 عدد موٹر سائیکل کل مالیت 1025000روپے برآمد کرکی گئیں۔ملزمان موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔