فیصل آباد پولیس کی کارروائی،2 منشیات فروش گرفتار ،لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد

17

فیصل آباد۔ 30 جون (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر فیصل آباد اور تھانہ جھمرہ پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 1.12 کلو گرام آئس اور 1.520 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او صدر فیصل آباد کی سربراہی میں ساجد محمود اے ایس آئی نے کاروائی کرتے ہوئےمنشیات فروش محمد رفیق عرف فیقی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے آئس 1120 گرام برآمد کرلی گئیں۔

ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ معہ اے ایس آئی عبدالحفیظ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش طارق جاوید کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 01 کلو 520 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔