فیصل آباد چیمبرتجاوزات کے خاتمہ کیلئے انتظامیہ کی کوششوں کو ہر سطح پر حمایت کرے گا،قیصر شمس گچھا

125

فیصل آباد ۔ 07 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری تجاوزات کے خاتمہ کیلئے انتظامیہ کی کوششوں کو ہر سطح پر سپورٹ کرے گا جبکہ یکطرفہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے آٹھ بازاروں میں ٹائر برسٹر لگوائے جائیں۔

یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے ٹریفک اور تجاوزات بارے ایڈ ہاک کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں میونسپل کارپوریشن کی ریگولیشن آفیسر عظمت فردوس کے علاوہ حاجی محمد عابد، ایوب اسلم منج، چوہدری طلعت محمود اور سہیل بٹ نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے تجاوزات کے خاتمہ کے سلسلہ میں عظمت فردوس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ انتظامیہ کو سارے محاذ یکدم کھولنے کی بجائے ترجیحات کا تعین کرکے ایک کے بعد دوسرے مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔