فیصل آباد۔ 26 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے آئندہ 2سالہ انتخابات کے اعلان کے بعد قائمہ کمیٹیاں ختم کر دی گئی ہیں تاہم اکاؤنٹس، سکروٹنی، لائزان ود ٹریڈ ایسوسی ایشنز، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، ہیومن ریسورس اینڈ آفس مینجمنٹ اور لینڈ اینڈ بلڈنگ کمیٹیاں حسب معمول 30ستمبر 2024 تک کام کرتی رہیں گی۔
فیصل آباد چیمبر کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ مختلف مسائل کیلئے قائم ایڈہاک کمیٹیاں بھی صدر کی منظور ی سے اپنے فرائض سر انجام دیتی رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ جن کمیٹیوں کے اجلاس پہلے سے طلب کئے جا چکے ہیں وہ معمول کے مطابق منعقد ہوں گے۔