فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دو سٹاف ممبران عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ روانہ

180

فیصل آباد۔ 07 اگست (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دو سٹاف ممبران شاہ محمد اور محمد عبداللہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ روانہ ہو گئے۔اس سلسلہ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں صدرفیصل آباد چیمبر ڈاکٹر خرم طارق نے انہیں سفری دستاویزات اور اخراجات کیلئے دودوہزارریال پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی ہر مسلمان کی خواہش ہے۔

اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ موقع مہیا کیا ہے اسلئے آپ کو چاہیے کہ حجاز مقدس میں قیام کے دوران پاکستان اور اپنے عزیز و اقارب کے علاوہ چیمبر کی ترقی کیلئے بھی خصوصی دعا کریں۔ اس موقع پر صدر ڈاکٹر خرم طارق، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد اور نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی نے انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی نے سب کے ساتھ ملکر ”مہمان مدینہ زندہ باد“ کا نعرہ بھی لگایا۔