فیصل آباد۔ 26 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا ہے کہ چیمبر غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانا اور معاشی پالیسیوں کی تشکیل کےلئے حکومت کو صنعت اور تاجر دوست تجاویز دینا ہے۔ یہ بات انہوں نے نیپا کے سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا کے چیمبر کے مطالعاتی دورے کے موقع پر …
فیصل آباد چیمبر غیر سیاسی پلیٹ فارم،مقصدبزنس کمیونٹی کے مسائل حل اور معاشی پالیسیوں کی تشکیل کےلئے حکومت کو تجاویز پیش کر نا ہے، صدر ریحان نسیم بھراڑہ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 26 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا ہے کہ چیمبر غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانا اور معاشی پالیسیوں کی تشکیل کےلئے حکومت کو صنعت اور تاجر دوست تجاویز دینا ہے۔ یہ بات انہوں نے نیپا کے سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا کے چیمبر کے مطالعاتی دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ پچاس سال قبل پاکستان کا شمار جاپان اور جرمنی جیسے ملکوں کو امداد دینے والوں میں ہوتا تھا مگر بعد کی پالیسیوں کی وجہ سے ترقی کرتی فیصل آباد کی صنعتیں سکریپ ہوگئیں۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن سکیم کی وجہ سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب معیشت کی بحالی کےلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی میں متعلقہ وزارتوں کے علاوہ فیصل آباد سمیت ملک کے اہم چیمبرز شامل ہیں جن کی ہر ماہ میٹنگ ہوتی ہے جس میں مسائل کے فوری حل کےلئے فیصلے کئے جاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ پاکستان کے ہر شخص کو جو قابل ٹیکس آمدن سے زیادہ کماتا ہے ٹیکس نیٹ کا حصہ ہونا چاہیے۔ سینئر افسر محمدعمران نے صدر چیمبر کی طرف سے پر مغز گفتگو پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور بیوروکریسی اور نجی شعبہ میں رابطے بڑھانے پر زور دیا۔
اس سے قبل مطالعاتی دورہ پر آئے افسران نے اپنا تعارف کرایا اور معیشت کے مختلف شعبوں بارے سوالات پوچھے ،انہیں چیمبر کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ آخر میں صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے سینئر افسر کو فیصل آباد چیمبر کے گولڈن جوبلی سال کے حوالے سے خصوصی پن لگائی اور گفٹ پیش کیا جبکہ آپس میں شیلڈوں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔








