فیصل آباد ڈویژن میں یوریا،ڈی اے پی اور دیگر تمام کھادوں کی کوئی قلت نہیں، ترجمان محکمہ زراعت

267
ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جنوری کے دوران کمی ریکارڈ

فیصل آباد۔ 15 دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں یوریا،ڈی اے پی اور دیگر تمام کھادوں کی کوئی قلت نہیں اور تمام کھادیں مطلوبہ مقدار میں دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہرضلع کی انتظامیہ کی طر ف سے مشتہر کردہ کھادوں کی قیمتیں ڈیلر ز کی دکانوں پر واضح طور پر آویزا ں کرادی گئی ہیں، کاشتکار زائد قیمت ہر گز ادانہ کریں اور کھاد کی خریداری کی رسید ضرور حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری مفت ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے حکام کو کھادوں کے نمونے حاصل کرکے ان کے تجزیہ کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی جگہ ناقص، غیر معیاری، جعلی یا ملاوٹ شدہ کھادوں کی فروخت کا احتمال نہ رہے۔