13.7 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 3 لاکھ79 ہزار129 مستحقین کے...

فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 3 لاکھ79 ہزار129 مستحقین کے گھروں تک پے آرڈرز پہنچا دیئے گئے

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نگہبان رمضان پیکج خوشیاں بانٹنے کا بڑا ذریعہ بن گیا۔فیصل آباد ڈویژن میں کمشنر مریم خان کی زیرسرپرستی پے آرڈز کی تقسیم آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 3 لاکھ79 ہزار129 مستحقین کے گھروں تک پے آرڈرز پہنچادیئے گئے،تقسیم کئے گئے پے آرڈز مقررہ ہدف کا 95 فیصد سے زائد ہیں۔

فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورچنیوٹ میں 859 ٹیمیں 100 فیصد ہدف کے حصول کیلئے تاحال متحرک ہیں۔ڈویژن میں اہل افراد سے پے آرڈرز رقوم کی ادائیگی میں ناجائز کٹوتیاں کرنے والے ریٹیلرز کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔کمشنر کا کہنا ہے کہ ٹیمیں 100 فیصد پے آرڈرز کی ترسیل تک فیلڈ میں رہیں گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572736

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں