28.2 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے گرینڈ صفائی آپریشن جاری

فیصل آباد کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے گرینڈ صفائی آپریشن جاری

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 07 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت فیصل آباد کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے گرینڈ صفائی آپریشن بلاتفریق جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے اجلاس میں ستھرا پنجاب کے حوالے سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور گرین بیلٹس سے کچرا اٹھانے،شہری اور دیہاتی علاقوں میں مثالی صفائی کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے۔

انہوں نے شہر میں تمام شاہراؤں کی دھلائی کرنے کے بھی ہدایت کردی۔ ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ستھرا پنجاب حکومت پنجاب کااحسن اقدام ہے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریوں کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے زیادہ محنت سے کام کرے۔انہوں نے مزید کہاکہ کوڑا اٹھانے کیلئے ہیومن ریسورس میں اضافہ کیا جائے۔

- Advertisement -

کام نہ کرنے والے ورکرز اپنا قبلہ درست کر لیں۔صفائی ستھرائی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔اسسٹنٹ کمشنرزیونین کونسلز کی سطح پر روزانہ صفائی کا جائزہ لیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593985

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں