- Advertisement -
فیصل آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ فیصل آباد کو پولیو فری رکھنے کے عزم کیساتھ کمسن بچوں کو ویکسین پلانے کی مہم چوتھے دن بھی جاری رہی،اب تک ضلع میں 12لاکھ41 ہزار بچوں کو قطرے پلادیئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے رات گئے اجلاس طلب کرکے محکمہ صحت کے افسران سے بریفنگ لی۔
انہوں نے ہوٹلوں میں ٹیمیں بھیجنے اور ہائی رسک یونین کونسلز کو ملٹی پل سویپ کرانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مہم میں غفلت پر سخت ایکشن ہوگا۔پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے یہ قطرے پیدائش سے لیکر 5 سال عمر تک کے بچوں کے محفوظ مستقبل کے ضامن ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587935
- Advertisement -