فیصل آباد۔ 07 مئی (اے پی پی):فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے لڑکی سمیت 2 نا معلوم افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں،پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کی نہر سے نامعلوم لڑکی کی تیرتی ہوئی لاش برآمد ہوئی جبکہ جھال پل اڈہ جی ٹی ایس چوک کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کنٹرول روم میں کال ریسیو ہوئی کہ تاندلیانوالہ پیراں پل کے قریب میں ایک خاتون کی نعش نہر میں تیرتی جا رہی ہے۔ امدادی ٹیم نے فورا موقع پر پہنچ کر نعش کو نہر سے نکالا۔ نعش 16سالہ لڑکی کی معلوم ہوتی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔امدادی ٹیم نے نعش کو موقع پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا بعد ازاں ریسکیو کنٹرول میں کہ ادا جی ٹی ایس چوک جھال پل کے قریب ایک نامعلوم شخص کے بے ہوش ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔
فوری طور پر میڈیکل ٹیم روانہ کی گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے اور سٹاف نے بتایا کہ نشے کا عادی شخص ہلاک ہو گیا ہے ۔سٹاف نے نعش ضروری کاروائی کے بعد طارق آباد چوکی پولیس کے حوالہ کردیا۔ نعش کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال کی مارچری میں منتقل کر دی۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی۔