فیصل آباد۔ 06 مارچ (اے پی پی):ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد نے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2025-26 کے لیے اپنی رکنیت کی تصدیق 31 مارچ سے قبل کرالیں تاکہ بعد میں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔
چیمبر کے سیکرٹری جنرل نے اے پی پی کو بتایا کہ اراکین کی رکنیت 31مارچ 2025کو ختم ہو رہی ہے ، نئے سال کی رکنیت کی تجدید کاکام جاری ہے لہٰذا تمام ممبران سے کہاگیاہے کہ وہ 31مارچ سے قبل اپنی رکنیت کی تجدید کروا لیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے، ممبران کو آن لائن تجدید کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے نیز تجدید ممبر شپ برائے کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس کی فیس کے بارے میں بھی ممبران کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حسب سابق فیصل آباد چیمبر اپنے معزز ممبران کی شناخت کےلئے خصوصی کمپیوٹرائزڈ کارڈ بھی جاری کررہاہے جس کی فیس 200روپےمقرر کی گئی ہے۔ ممبران مزید رہنمائی یامعلومات کےلئے سیکرٹری جنرل آفس فیصل آباد چیمبر یا فون نمبر 041-9230265-67 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569382