فیصل آباد۔ 05 جون (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد مقصود احمد لون کی جانب سے شدید گرمی کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹریفک وارڈنز میں چھتریاں تقسیم کی گئیں جبکہ فیلڈ ٹریفک سٹاف کو ٹھنڈے مشروبات اور ہیٹ ویوسے بچنے کیلئے گول ہیٹس بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے چھتریوں کی تقسیم کے موقع پربتایا کہ ان تمام سروسز کی فراہمی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کے احکامات کی روشنی میں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ٹریفک اسسٹنٹ اور ٹریفک وارڈن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک آفیسرز کوآئندہ بھی اسی طرح سہولیات کی فراہمی اور فورس کی فلاح کی جاتی رہے گی۔