فیصل آباد، بجلی بند رہے گی

204
Fesco
Fesco

فیصل آباد۔ 08 اگست (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو)نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ10اگست کو صبح چھ سے صبح دس بجے تک132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن کے نیو اوا گت،کینال روڈ،کچہری روڈ،علی پور بنگلہ،کالج روڈ،الحبیب،عاشق علی شہید فیڈر132کے وی کھڑیانوالہ گرڈسٹیشن کے فاریسٹ پارک،رفیق سپننگ،لاٹھیانوالا،فخر آباد،فاروق سپننگ،کھڑیانوالہ سٹی،واپڈسٹی فیڈر،11اگست کو صبح چھ سے صبح دس بجے تک132کے وی ملت روڈ گرڈسٹیشن کے ا ے زیڈ اپیرل،کے اینڈ ایم،دھنولہ انڈسٹریل،سجاد اسٹیٹ،نیو ڈرائی پورٹ،المکہ ایکسپورٹ فیڈر132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے سپر فیڈر132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک،اے ٹی ایچ،کوکاکولا،اورینٹ میٹریل،کارس پینٹ،حیات کیمیا،ڈیلی جے ڈبلیو،غنی سرامکس فیڈر132کے وی فیڈمک ٹو گرڈسٹیشن کے ہنڈائی نشاط،آفرید ی ٹیکسٹائل،ٹپال ٹیکسٹائل،نشاط سیوٹس،حیات کیمیا نمبر 2،ٹائم سرامکس نمبر 2،سرگودھا کلاتھ،ماہین ٹیکسٹائل،نیشنل فوڈز فیڈر132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ ون فیڈر،12اگست کوصبح چھ سے صبح دس بجے تک132کے وی ستیانہ گرڈسٹیشن کے مدوآنہ،نیو ستیانہ،المحمود فیڈر132کے وی لا لیاں گرڈسٹیشن کے عبداللہ شاہ شہید فیڈر 132کے وی اوٹی پی گرڈسٹیشن کے طارق آباد فیڈر132کے وی طارق آباد گرڈسٹیشن کے شادمان فیڈر اور صبح سات سے دن گیارہ بجے تک132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے گوجرہ روڈ (ناڑا ڈاڈا) فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔