23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد، دھا ن کے کاشتکاروں کومحکمانہ سفارشات پر عمل کی ہدایت

فیصل آباد، دھا ن کے کاشتکاروں کومحکمانہ سفارشات پر عمل کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔20جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے دھا ن کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ بہتر پیداوار کے لیے محکمانہ سفارشات پر عملدر آمد کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار دھا ن کے کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمودنے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ جب کاشتکار دھان کی لاب کھیتوں میں منتقل کریں تو اس کے 3سے5 دن کے اندر اندر جڑی بوٹی مار زہر کا استعمال کریں ۔

انہوں نے کہا کہ زہر ڈالنے کے بعد اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کہ ایک ہفتہ بعد تک دھان کے کھیت سے پانی خشک نہ ہو کیونکہ پانی کی خشکی کے باعث ایک طرف زہریں موثر انداز میں اپنا اثر و نفوذ دکھانے سے قاصر رہتی ہیں جبکہ دوسری جانب فصل کو بھی سوکھنے اور نقصان کے خدشات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار زنک کی کمی دور کرنےکے لیے محکمہ کی مشاورت سے موثر کھادوں کا استعمال کریں تاکہ فصل کی بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔

- Advertisement -

انہوں نےکہا کہ جو کاشتکار پنیری میں زنک سلفیٹ کا استعمال کر چکے ہیں انہیں لاب کی کھیتوں میں منتقلی کے بعد زنک کی ضرورت نہیں۔ اس ضمن میں محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن15000۔0800سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=370186

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں