28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو 9سال...

فیصل آباد، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو 9سال قید بامشقت کی سزا سنا دی

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل سیشن جج/جج سپیشل کورٹ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس محمد پرویز نواز نے تھانہ منصورہ آبادکے منشیات کیس میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 9سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

استغاثہ کے مطابق تھانہ منصورہ آباد پولیس نے 24جولائی 2024 کو بدنام زمانہ منشیات فروش گلفام ولد اللہ رکھا سکنہ چک نمبر 203 ر ۔ب ملک پور کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 300گرام چرس برآمد کی تھی۔ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فاضل جج نے جرم ثا بت ہونے پر ملزم کو 9سال قید بامشقت اور 80ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو ایک سال کی اضافی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589127

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں