23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد، محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو مولی کی اگیتی کاشت جولائی...

فیصل آباد، محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو مولی کی اگیتی کاشت جولائی میں شروع کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔21جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مولی کی اگیتی کاشت جولائی میں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار مولی کی اگیتی کاشت جولائی کے پہلے ہفتہ سے شروع کرکے وسط اگست تک مکمل کر لیں تاکہ اس کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادخالد محمودنے کہاکہ مولی موسم سرما کی فصلوں میں بہت ہی اہم اور مقبول سبزی ہے جسے ہر عمر کے افراد یکساں پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مولی کو سلاد کے علاوہ مختلف سبزیوں کے ساتھ پکا کر بطور سالن بھی استعمال کیاجاتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ مولی کی 40 یوم والی قسم بہترین پیداوار دیتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جہاں یہ مولی 40روز میں تیار ہو جاتی ہے وہیں یہ کھانے میں خستہ ہونے کے علاوہ کڑواہٹ میں بھی کم ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر مولی کی کاشت کیلئے 3کلوگرام بیج کافی ہوتاہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو پالک کی کاشت بھی بروقت شروع کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کاشتکار فصل کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی ذرخیزمیرا زمین کا انتخاب کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پالک کی کاشت کیلئے فی ایکڑ 12سے15کلوگرام بیج استعمال کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ بیج کو بوائی سے پہلے ڈیروسال بحساب 2ملی لیٹر فی کلوگرام لگاکر کاشت کرناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کاشت سے قبل زمین کو ہموار کرکے گوبر کی گلی سڑی کھاد 12سے 15 ٹن فی ایکڑ ڈالنے سے شاندار فصل کا حصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بوائی کے فوراً بعد پہلی آبپاشی کریں۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے مزید رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=370394

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں