فیصل آباد، معمولی جھگڑے پر مخالفین کی فائرنگ ، ایک شخص قتل ، ایک زخمی

89

فیصل آباد۔ 31 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد میں معمولی جھگڑے پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا۔ تھانہ ترکھانی کے علاقہ 136 گ ب میں معمولی جھگڑے کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 45 سالہ شخص مقصود کو قتل جبکہ 35 سالہ شاہد کو زخمی کر دیا۔اطلاع پر پولیس حکام اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گیئں۔ پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔