21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد، ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ، 3 زخمی...

فیصل آباد، ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ، 3 زخمی ہوگئے

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 20 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سمندری رجانہ روڈ ضیا مارکیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل میں تصادم ہوا،حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمندری منتقل کر دیا۔

حادثہ میں 45 سالہ خالد ولد نذیر احمد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 10 سالہ عبداللہ ولد خالد اور 8 سالہ وجیہہ دختر خالد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کا شکار تینوں افراد 474 گ۔ب کے رہائشی تھے۔ ایک اور حادثہ میں رکشہ ڈرائیور چین میں چادر پھنس جانے سے اپنے ہی رکشہ کے نیچے رند جانے سے جاں بحق ہوگیا۔ باغ جناح کے سامنے ٹھنڈی کھوئی روڈ پر چلتے ہوئے رکشہ کی چین میں چادر پھنسنے کی وجہ رکشہ ڈرائیور 35 سالہ اشفاق ولد ریاض سے گرا اور اسی رکشہ کے نیچے آگیا۔ رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

- Advertisement -

ریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی کو متعلقہ پولیس اور لواحقین کے حوالہ کیا۔ رکشہ کا ٹائر کھلنے کی وجہ سے رکشہ الٹ گیا، حادثہ میں 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔فیصل آباد میں گیلانی چوک، روشن والا سے سدھار بائی پاس روڈ پر رکشہ کا ٹائر کھلنے کی وجہ سے رکشہ الٹ گیا۔رکشہ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا حادثہ میں 35 سالہ امجد موقع پر دم توڑ گیا،حادثہ میں 53 سالہ مجاہد اسلم سکنہ جواد ٹاؤن، بجلی گھر سٹاپ، فیصل آباد زخمی ہوگیا، زخمی کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548920

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں