22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومضلعی خبریںفیصل آباد، پیٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے ملازم نوجوان...

فیصل آباد، پیٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے ملازم نوجوان کو قتل کردیا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 13 فروری (اے پی پی):پیٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے ملازم نوجوان کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ 240 موڑ کے قریب واقع رانا پیٹرولیم پر سکیورٹی گارڈ ارسلان نیازی نے فائرنگ کرکے پیٹرول پمپ پر فلنگ کا کام کر نے والے ملازم قاسم ولد لیاقت سکنہ 15 نمبر چونگی سمندری کو قتل کردیا۔

- Advertisement -

مقتول کے سینے پر فائر لگا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560378

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں