فیصل آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کا عالمی دن 24 اکتوبر کو منایا جائے گا۔
اس موقع پر عالمی ادارہ صحت، محکمہ صحت، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور صحت کے شعبہ میں خدمات سر انجام دینے والی این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں کانفرنس، ورکشاپ، مذاکرے اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا جائے گا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لئےکوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی ۔