فیصل آباد شہر میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

182

فیصل آباد۔ 05 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے

فیسکو کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ8جولائی کو صبح چھ سے صبح نو بجے تک 132کے وی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے میرانوالا،انڈسٹریل اسٹیٹ ٹو،انڈسٹریل اسٹیٹ تھری،آفتاب،لاثانی ٹاؤن،ریاض الجنہ،منصوراں اور ایس ٹی ایس فیڈر،9جولائی کو صبح چھ سے صبح دس بجے تک 132کے وی جھمرہ گرڈسٹیشن کے برنالہ،پارکو،کینال روڈ،صداقت کمال اور نوروالے فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔