فیصل آباد۔ 21 جون (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ22جون بروز ہفتہ کو صبح سات سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی چناب نگر گرڈسٹیشن کے نیوچناب نگر،نیوفیکٹری ایریا،پٹھان کوٹ اور نیو احمد نگر فیڈر132کے وی جڑانوالا گرڈسٹیشن کے نیواواگت،کینال روڈ،
کچہری روڈ،علی پور بنگلہ،کالج روڈ،الحبیب،عاشق علی شہید فیڈر صبح چھ سے صبح دس بجے تک 132کے وی چک نمبر103آر بی گرڈسٹیشن کے فائیو سٹار فوڈز،پھلائی والا،ایم کے بی،ایم ایس سی ٹیکسٹائل،اتحاداور ایم جے گوہر فیڈر،23جون کو صبح چھ سے دن دس بجے تک 132کے وی ملت روڈگرڈسٹیشن کے اے ذیڈ اپیرل،کے اینڈ ایم،
دھنولہ انڈسٹریل،سجاد اسٹیٹ،نیوڈرائی پورٹ اور المکہ ایکسپورٹ فیڈر 132کے وی چنیوٹ روڈگرڈسٹیشن کے سپر فیڈر، 24جون کو صبح ساڑھے پانچ سے صبح ساڑھے نو بجے تک 132کے وی سمندری روڈگرڈسٹیشن کے روشن والا،ایم جی ایم،چناب گارڈن،فورسیزن،میانی،ڈیفنس پیراڈائز،الیاس گارڈن اور دسوہہ فیڈر 132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے گوجرہ روڈ (ناراڈاڈا) فیڈر،25 جون کوصبح سات سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی جڑانوالا گرڈسٹیشن کے تھراج شہید،بچیکی روڈ،اسلام پورہ،لاہورروڈاورنواب شیر وسیر فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔