فیصل آباد پولیس کی کارروائی، جعلی ایس ایچ او گرفتار

69

فیصل آباد۔ 25 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے جعلی ایس ایچ او کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے جعلی ایس ایچ او بننے والے ملزم افتخار احمد کو ٹاؤٹ ظہیر شاہ سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزم افتخار تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ میں جعلی ایس ایچ او بن کر لوگوں سے پیسے وصول کرتا تھا۔تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم افتخار احمد اور اس کا ٹاؤٹ ظہیر شاہ گرفتار کر لیا۔

تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔