فیصل بینک لمیٹڈ کے قبل از ٹیکس منافع میں سال 2024 کے دوران 21.73 فیصد اضافہ

271
Faisal Bank Limited
Faisal Bank Limited

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل )کے قبل از ٹیکس منافع میں سال 2024 کے دوران 21.73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی ایل کے مالیاتی نتائج کے مطابق سال 2024 کے دوران فیصل بینک کا قبل از ٹیکس منافع 50.4 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ سال کیلئے فیصل بینک کا قبل از ٹیکس منافع 41.4 ارب روپے رہا تھا ۔ اس طرح سال 2024 کے دوران فیصل بینک لمیٹڈ کے قبل از منافع میں 9 ارب روپے یعنی 21.73 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

قبل از ٹیکس منافع میں اضافہ کے نتیجہ میں بینک کا خالص منافع بھی 23 ارب روپے تک پہنچ گیا جس کے نتیجہ میں بینک کی فی حصص آمدن 13.21 روپے کے مقابلہ میں 15.17 روپے تک پہنچ گئی ۔ ایف بی ایل نےخالص منافع میں اضافہ کے نتیجہ میں 2.5 روپےفی حصص حتمی کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے اور 2024 کیلئے بینک کی جانب سے مجموعی طور پر 7 روپےفی حصص ڈیوڈنڈ ادا کیا گیا ہے ۔