فیصل مسجد میں نماز عید صبح 6بجکر 30منٹ پر ادا کی جائے گی

46
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف مساجد و امام بارگاہوں میں نماز عید کے اوقات کار

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید صبح 6بجکر 30منٹ پر ادا کی جائے گی۔وفاقی دارالحکومت میں عیدالاضحیٰ کی نماز کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا ۔ ڈائریکٹر جنرل دعوۃ اکیڈمی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر محمد الیاس نماز عید کی امامت کریں گے۔