23.8 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹرز کی ملاقات

فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹرز کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹرز راجہ حافظ نعیم اور قربان حیدر نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی کے میڈیا امور، حکمت عملی اور موجودہ میڈیا چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے دونوں میڈیا کوآرڈینیٹرز کی پارٹی کے لئے خدمات، محنت اور مسلسل کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا ٹیم پارٹی کا مؤثر چہرہ ہے جو عوام سے رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے محاذ پر متحرک اور مخلص افراد پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

- Advertisement -

گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا ایڈوائزر ٹو گورنر علی ایوب کی پیشہ وارانہ مہارت، فہم و فراست اور متحرک کردار کی خاص طور پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ میڈیا نیٹ ورکنگ اور سٹریٹجک رہنمائی میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ملاقات میں پی ایس او گورنر خیبرپختونخوا ملک تنویر بھی شریک تھے جنہوں نے پارٹی و حکومتی سطح پر میڈیا روابط کے استحکام کے لئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592946

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں