اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں مختلف قومی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پارلیمانی امور، ترقیاتی منصوبے اور خیبرپختونخوا کے عوام کو درپیش مسائل کے حل پر بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنمائوں نے قومی ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان بہتر رابطہ کاری ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔