برازیلیا ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) برازیل میں جاری فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں پیر کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ گروپ ای کے پہلے میچ میں سپین اور ارجنٹائن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اسی گروپ کا دوسرا میچ کیمرون اور تاجکستان کے مابین کھیلا جائے گا، گروپ ایف میں اٹلی اور سولومون جزائر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ گروپ ایف کا دوسرا میچ میکسیکو اور پیراگوئے کے درمیان کھیلا جائے گا۔