فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں (آج) مزید چار میچ کھیلے جائیں گے

107

سیول ۔ 22 مئی (اے پی پی) فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں (آج) منگل کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جنوبی کوریا میں جاری ہیں اور ایونٹ میں (آج) منگل کو پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں انگلینڈ اور گنی کے مابین کھیلا جائے گا۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا اور ارجنٹائن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ گروپ بی کا پہلا میچ وینزویلا اور وینواتو جبکہ دوسرا جرمنی اور میکسیکو کے درمیان کھیلا جائے گا۔