فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

29
FIFA World Club Football Tournament
FIFA World Club Football Tournament

واشنگٹن۔7جولائی (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام امریکا میں جاری کلب ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔فلومی ننسے کلب، چیلسی ،پیرس سینٹ جرمین کلب اورریال میڈرڈکلب کی ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ میں کوالیفائی کرلیا۔ کلب ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل رائونڈ 8 جولائی سے شروع ہوگا۔ عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچز کا سلسلہ امریکا میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 9 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ٹاپ فوررائونڈ کا پہلا سیمی فائنل میچ فلومیننسے کلب اور چیلسی کی کلب فٹ بال ٹیموں کے درمیان میٹ لائف سٹیڈیم، ایسٹ رودر فورڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری سیمی فائنل میچ پیرس سینٹ جرمین کلب اورریال میڈرڈ کی کلب فٹ بال ٹیموں کے درمیان میچ میٹ لائف سٹیڈیم، ایسٹ رودر فورڈ میں کھیلا جائے گا۔

14جون سے شروع ہونے والا کلب فٹ بال ورلڈ کپ کا 21 واں ایڈیشن 13جولائی کو ایسٹ ردرفورڈمیں کھیلے جانے والے فائنل میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔ فیفاکلب ورلڈ کپ کی تاریخ میں سپین کی کلب ٹیم ریال میڈرڈ کو سب سے زیادہ پانچ مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔