زیورخ ۔ 06 مئی (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظییم (فیفا) نے شہرہ آفاق ارجنٹائنی فٹ بالر لائنل میسی پر عائد چار میچز کی پابندی ختم کرتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ ورلڈ گورننگ باڈی نے 2018ءورلڈکپ کوالیفائنگ کے سلسلے میں رواں سال چلی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ایمپائر سے بدتمیزی کرنے پر میسی کو چار میچز کیلئے معطل کیا تھا۔ پابندی کے باعث میسی بولیویا کے خلاف کوالیفائر میچ نہیں کھیل سکے تھے