فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کے ہوم میچ کے لئے قومی فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا

78
World Organization FIFA
World Organization FIFA

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے خلاف آئندہ ماہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کے ہوم میچ کے لئے قومی فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہو گیا ۔ہیڈ کوچ سٹیفن کانسٹنٹائن فٹ بال پاور ہاؤس سعودی عرب کے خلاف مقابلے کے لئے مہارت اور حکمت عملی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ گول کیپنگ کوچز راموس اور نعمان ابراہیم جب کہ فٹنس کوچ کلاڈیو الٹیری اہم میچ کی تیاری کے لئے ٹیم کی بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان کے ابتدائی سکواڈ میں گول کیپر حسن علی اور تنویر، ڈیفنڈر حسیب خان، مامون موسیٰ خان، حذیفہ، وقار احتشام، عبدالرحمن، عمر حیات، محمد عدیل، محمد صدام اور زین العابدین، مڈفیلڈ: یاسر عرفات، عالمگیر غازی، علی عزیر، رجب علی، معین علی، جنید احمد اور فہیم، فارورڈ عدیل یونس، شائق دوست، علی ظفر اور فرید اللہ شامل ہیں۔ قومی تربیتی کیمپ میں شامل ہونے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام فائنل سکواڈ میں شامل کئے جائیں گے۔