سانتیاگو۔06 اکتوبر (اے پی پی) فیفا ورلڈ کپ 2018 کوالیفائر میں ساﺅتھ امریکا زون میں چلی نے ایکواڈور اور پیراگوائے نے کولمبیا کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق چلی کے شہر میکل میں کھیلے گئے میچ میں چلی نے ایکواڈور کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ورگاس ایڈورڈو اور ایلیکسز سینچز نے ایک، ایک گول کیا۔ برینکویلا میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں پیراگوائے نے میزبان ٹیم کولمبیا کو 2-1 سے ہرایا۔ آسکر کارڈازو اور اینٹونیو نے پیراگوائے کی جانب سے گول کئے۔