دوحہ۔9دسمبر (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پنلٹی ککس پر ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ‘
جمعہ کو قطر میں کھیلے جانے والے پہلے کوارٹر فائنل میں مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔اضافی وقت میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا جبکہ پنلٹی ککس پر کروشیا نے2 کے مقابلے میں 4 سے برازیل کو شکست دیدی۔