24.9 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 29, 2025
ہومکھیل کی خبریںفیفا ورلڈ کپ 2026، ارجنٹینا نے برازیل کو شکست دے کر ورلڈ...

فیفا ورلڈ کپ 2026، ارجنٹینا نے برازیل کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

- Advertisement -

بیونس آئرس۔26مارچ (اے پی پی):دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے منگل کے روز برازیل کے خلاف تاریخی 1-4 فتح کے ساتھ 2026 فیفا ورلڈ کپ میں اپنی جگہ یقینی بنا لی۔ اس شاندار کامیابی سے قبل بولیویا کی یوراگوئے کے خلاف ناکامی نے ارجنٹائن کے لیے براہِ راست کوالیفکیشن کی راہ ہموار کی، کیونکہ جنوبی امریکا کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارجنٹینا کے پاس درکار پوائنٹس کا خاطر خواہ ذخیرہ موجود تھا۔فیفا ورلڈ کپ 2026، جو امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی میزبانی میں منعقد ہوگا، کے لیے ارجنٹائن جنوبی امریکا سے براہِ راست کوالیفائی کرنے والی چھ ٹیموں میں شامل ہو گئی ہے۔

کوالیفائنگ پوائنٹس ٹیبل میں برازیل چوتھے نمبر پر ہے، جس کے 21 پوائنٹس ہیں، جو کہ پہلے نمبر پر موجود ارجنٹینا سے 10 پوائنٹس پیچھے ہے۔ دوسرے نمبر پر ایکواڈور اور تیسرے نمبر پر یوراگوئے بھی 21 پوائنٹس کے ساتھ ہیں، جبکہ پانچویں نمبر پر پیراگوئے اور چھٹے نمبر پر کولمبیا ہے، جس کے 20 پوائنٹس ہیں۔ وینزویلا ساتویں پوزیشن پر ہے، جس نے حالیہ میچ میں پیرو کو 0-1 سے شکست دی اور اپنے پوائنٹس 15 تک پہنچا دیے۔ ارجنٹائن 2026 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی چوتھی ٹیم بن گئی ہے، اس سے قبل جاپان، نیوزی لینڈ اور ایران نے بھی کوالیفائی کر لیا تھا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576352

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں